ابنا: اطلاعات کے مطابق شام کی فوج کی تازہ کاروائی میں دسیوں بیرونی دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ شام کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، فوج نے مشرقی علاقے دیرالزور میں کارروائي کرکے دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے جن کا تعلق دیگر ممالک سے ہے۔ اسی طرح فوج نے دیرالزور آپریشن میں بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔ادھر مشرقی شہر الرقہ کے عوام نےحکومت اسلامی عراق و شام نامی خونخوار دہشتگرد گروہ کے غیر انسانی اقدامات سے تنگ آکر اس گروہ کے خلاف قیام کیا ہے اور اسے شہر سے باہر نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔واضح رہے کہ شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ، صیہونی حکومت، سعودی عرب، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔
.......
/169